نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم کی بادشاہی برقرار

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل ایک روزہ رینکنگ جاری کر دی گئی جس کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بادشاہی برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 898 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ یاد رہے کہ قومی ٹیم کے اوپننگ بلے بازوں فخر زمان اور امام الحق کی عالمی رینکنگ میں تنزلی ہوئی ہے، امام الحق 728 پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن جبکہ فخر زمان ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اس فہرست میں بھارتی بلے باز شبمن گل دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر