آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ افتتاحی میچ میں مدمقابل

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا میلہ سج گیا، افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ مدمقابل آ گئے۔ ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ ون ڈے کرکٹ پر حکمرانی کیلئے دس ٹیمیں ورلڈ کپ میں پنجہ آزمائی کریں گی،
گزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیمیں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ احمد آباد کے میدان میں اتریں گی، دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، 45 میں انگلینڈ جبکہ 44 میں بلیک کیپس کامیاب رہے، چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے۔ ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تائیوان پارلیمنٹ مچھلی منڈی بن گیا، اراکین مشت و گریباں