ورلڈ کپ،پاکستان کافاتحانہ آغاز،نیدرلینڈکو83رنز سے شکست

ویب ڈیسک: بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے سنسنی خیز مقابلے جاری، نیدر لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے پہلے میچ مِیں کامیابی ملی۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء میں نیدر لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جو انہیں میچ کے اختتام کے بعد غلط دکھائی دینے لگا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے پہلے کھِلتے ہوئے 286 رنز بنائے۔ پاکستانی اننگز میں محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68، 68 رنز سکور کئے جبکہ محمد نواز 39 اور شاداب خان 32 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
جواب میں نیدر لینڈ کی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور 205 رنز بنا سکی۔ پاکستانی بولنگ اٹیک نے بھی خوب جوہر دکھائے، ذرائع کے مطابق نیدر لینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹر وکرم جیت سنگھ 52، بیس ڈی لیڈ 67 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ان کے علاوہ کوئی بھی دوسرا بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔
پاکستانی بولنگ لائن میں حارث روف نے 3 ، حسن علی نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، افتخار احمد، محمد نواز اور شاداب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا :تحصیل چیئرمینز اور میئرز کی مراعات دوگنی کرنے کا فیصلہ