حماس سے بدلہ لیں گے، فلسطینی غزہ کوخالی کردیں، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے فلسطینیوں کو غزہ خالی کرنے کی وارننگ دیدی۔
ویب ڈیسک: اسرائیلی فوجی ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ اگلے 12 گھنٹے میں غزہ انکلیو ختم کردیں گے، غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ سے لوگوں کو بے دخل بھی کیا جائے گا۔
اسرائیلی حکومت نے 42 سالہ کمانڈر نہال کی ہلاکت کی بھی تصدیق کردی ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حماس ہوگی۔
قبل ازیں حماس کی جانب سے دعوی ٰکیا گیا تھا کہ درجنوں اسرائیلی جنرلز اور سپاہی گرفتار ہیں، حماس جلد اسرائیلی فورسز کے اہلکاروں کی تعداد کا اعلان کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی بحریہ نے 5 فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے ، اسرائیلی بحریہ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب 5 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالت جنگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا یہ جنگ طویل اور مشکل ہوگی ، تل ابیب نے دھمکی دی کہ حماس کو اس حملے کی ’’غیر معمولی قیمت‘‘ چکانا پڑے گی۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ اس کی افواج غزہ کی پٹی کے آس پاس کے علاقوں میں فلسطینی جنگجوؤں کے خلاف سمندری اور زمینی راستے سے "پیراشوٹس” کے ذریعے دراندازی کے بعد "زمینی” لڑائیاں لڑ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس نے عرب اسرائیلی جنگ کی 50 ویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب میں نامناسب لباس کا فیشن شو ،سوشل میڈیاپر تنقید