پشاورسمیت مختلف اضلاع میں ڈینگی کے19کیس رپورٹ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوامیں ڈینگی بخارمیں مبتلا مریضوں کی تعداد448 تک پہنچ گئی ہے محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ94 ہو گئی ہے صوابی میں66 مریض،مردان میں45 مریض،چارسدہ میں37 مریض،اوربٹگرام میں ڈینگی بخارکے 31 کیس سامنے آئے ہیں ملاکنڈمیں23 مریض،ہری پور میں20 مریض،کوہاٹ اورباجوڑ میں 17،17 مریض اور مانسہرہ میں 16 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں
ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مریضوں ،نو شہرہ میں12مریضوں، ایبٹ آباد میں10مریضوں اور چترال لوئرمیں8مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ضلع بنوں میں سات مریضوں، لکی مروت میں 9مریضوں،سوات میں چھ مریضوں،دیراپر اورہنگو میں چارچار مریضوں،دیرلوئرمیں تین مریضوں جبکہ ضلع خیبر اور ضلع کرک میں دو ،دو مریضوں اور ضلع کولائی پالس اور ضلع تور غرمیں ایک، ایک مریض میں ڈینگی وائرس دریافت ہوا ہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پشاورمیں سات مریض، صوابی میں تین مریض،لکی مروت میںتین مریض، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں دو، دو مریض جبکہ ضلع کولائی پالس میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  نائیجر، امریکی فوج کے زیر استعمال ایئربیس روسی فوج کے ہاتھ لگ گیا