ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کو کامیابی کیلئے 365 رنز انگلینڈ کو 9 وکٹیں درکار

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے ساتویں میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ نے مدمقابل بنگلہ دیش کی ٹیم کو جیت کے لیے 365 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارت کے دھرم شالا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 364 رنز بنائے۔ دوسری جانب میگا ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے مہدی حسن میراز اور شکیب الحسن کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت افغانستان کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا اور 157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد