پاک بھارت میچ کے موقع پر خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے مابین 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والے میچ کیلئے خصوصی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بالی ووڈ سٹارز اور کرکٹرزبھی شریک ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تقریب میں امیتابھ بچن اور رجنی کانت سمیت سچن ٹنڈولکر اور ارجیت سنگھ بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر