ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 134 رنز سے شکست

ویب ڈیسک: بھارت کے شہر لکھنؤ میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کو 134 رنز کےبھاری مارجن سے شکست کا ساما کرنا پڑا، یاد رہے کہ میگا ایونٹ مِیں یہ ان کی دوسری شکست ہے۔ ورلڈ کپ کے دسویں میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے جس کے جواب میں کینگروز الیون 177 رنز پر 41 ویں اوور مِیں پویلین لوٹ گئی۔
رواں ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی یہ مسلسل دوسری کامیابی جبکہ آسٹریلیا کی مسلسل دوسری شکست ہے۔
لکھنو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پروٹیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ کلاسن نے 29 ، ڈیوڈ ملر نے 17 اور مارکو جینسن نے 26 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کے 312 رنز ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، کوئی بھی بیٹر افریقی باؤلرز کی شاندار باؤلنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔
ہدف کے تعاقب میں 65 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے 5 بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، مچل مارش 7، ڈیوڈ وارنر 13، سٹیون سمتھ 19، جوش انگلس 5، اور میکسویل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئےجبکہ پوری آسٹریلین ٹیم 177 رنز پر 41 ویں اوور مِیں پویلین لوٹ گئی۔ یوں میچ میں پروٹیز کو 134 رنز سے کامیابی ملی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان، خوشاب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ