غزہ پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری،1800 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل کی جنگ میں تیزی آتی جا رہی ہے، اب تک 1800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں.اسی سلسلے میں غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ جاری ہے جس میں اب تک 1800 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی بمباری میں شہید 1800 فلسطینیوں میں سے 583 معصوم بچے شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمیوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کر گئی ہے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں بے گھر افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے فلسطینیوں کی انسانی امداد کے لیے اپیل کی ہے، فلسطینیوں کی فوری ضروریات کے لیے 29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ نامی دکان دار جاں بحق