فلسطینی صحافی کی شہادت سے قبل کی ویڈیو وائرل

فلسطینی صحافی نے اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے سے قبل جاری ویڈیو میں کہا تھا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے۔
ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی بمباری کی ویڈیو بناتے ہوئے فلسطینی صحافی محمد شہاب کے گھر پر بھی بم گرا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی صحافی محمد شہاب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے انہوں نے اپنی شہادت سے چند لمحے قبل بنایا تھا۔ وہ ویڈیو کے دوران غزہ کی صورتحال کا بتا رہے ہیں اور ساتھ ہی اسرائیلی بمباری کی آوازیں بھی واضح طور پر سنائی دے رہی ہیں۔
اسی دوران ایک اسرائیلی میزائل ان کے گھر پر گرتا ہے اور وہ شہید ہوجاتے ہیں۔ اپنی آخری ویڈیو میں شہید صحافی نے بتایا کہ یہ میری آخری ویڈیو ہوسکتی ہے اور میرا دنیا بھر کیلئے پیغام ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ہمارا کھانا، پانی اور بجلی سب بند کردیا گیا ہے جو ظلم کی انتہاء ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے گھروں کو بھی نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ یہ ہمیں گھر کے اندر اور باہر ہر جگہ مار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام