بھارتی نجی ایئرلائن

بھارتی نجی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

بھارتی نجی ایئرلائن ایئر انڈیا کے طیارے نے میڈیکل بنیاد پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
ویب ڈیسک: سول ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارتی نجی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی، پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کے دوران ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔
پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی جہاں سی اے اے کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ اور علاج کیا۔
بھارت کے شہری 50 سالہ مسافر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی جسے میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دی، مسافر کو ٹریولنگ کیلئے فٹ قرار دیے جانے پر طیارہ کراچی سے امرتسر کیلئے ٹیک آف کرگیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، عالمی یوم مزدور پر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاج، حقوق کا مطالبہ