بچوں کے استحصال کا معاملہ، ایکس پر لاکھوں ڈالرز جرمانہ عائد

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ” ایکس” کو آسٹریلوی ای-سیفٹی کمیشن نے بچوں کے خلاف بدسلوکی کے طریقوں کی تحقیقات میں تعاون کرنے میں ناکامی پر 386000ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے
ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جرمانہ پلیٹ فارم کے لیے ایک دھچکے کے طور پر سامنے آیا ہے جس نے اپنے مواد کی اعتدال پسندی کی پالیسیوں کی وجہ سے آمدنی میں کمی اور تنقید کا سامنا کیا ہے۔
ای سیفٹی کمیشن نے بچوں کے ساتھ بدسلوکی کے مواد کی رپورٹس اور اس طرح کے مواد کا پتہ لگانے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقوں سے متعلق سوالات کا جواب دینے میں ناکامی کی وجہ سے جرمانہ عائد کیا۔
تحقیقات کے ساتھ پلیٹ فارم کے تعاون کرنے میں ناکامی نے ” ایکس " کے غیر قانونی مواد سے نمٹنے کے عزم سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔
اگرچہ یہ جرمانہ اکتوبر 2022 میں پلیٹ فارم کے لیے ادا کیے گئے 44 بلین ڈالرز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے تاہم یہ "ایکس” کے لیے ایک بدنامی کا باعث ہے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین نے حال ہی میں اپنے تکنیکی قوانین کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے لیے "ایکس” کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں خاص طور پر اسرائیل پر حماس کے حملے سے متعلق غلط معلومات سے کو لے کر۔