پشاور، گورنمنٹ جنرل ہسپتال نشتر آباد میں میموگرافی سروسز کا افتتاح

ویب ڈیسک: گورنمنٹ جنرل ہسپتال نشتر آباد پشاور میں میموگرافی سروسز کا افتتاح کر دیا گیا، مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
مشیر صحت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اب خیبر پختونخوا کے عوام دس روپے کی پرچی پر چھاتی کے سرطان کی تشخیص کیلئے میموگرافی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور گورنمنٹ جنرل ہسپتال چھاتی کے سرطان کی مُفت تشخیص کرنے والا پہلا ہسپتال ہے۔
مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ ہر سال اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر سے آگاہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے، ملک بھر کے کینسر مریضوں کا 40 فیصد چھاتی کے سرطان کے مریضوں پر مُشتمل ہے جبکہ ملک بھر میں چھاتی کے سرطان کی زیادہ شرح خیبرپختونخوا میں ہے۔
ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ چھاتی کے سرطان کے پھیلاو کی بڑی وجہ تشخیص اور آگاہی کا نہ ہونا ہے، بروقت تشخیص سے تابکاری کے زریعے علاج سے بچا جاسکتا ہے۔
مشیر صحت نے ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال خیبر پختونخوا کے عوام تک مفت خدمات دینے کیلئے چلارہے ہیں۔ کورونا کیلئے بننے والا یہ ہسپتال اب 12 مُختلف سپیشلیٹیز رکھنے والا ایک مکمل ہسپتال ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف