مولانا محمد طیب قریشی کی عوام سے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل

ویب ڈیسک: چیف خطیب خیبرپختونخوا مولانا محمد طیب قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے، قوم سے اپیل ہے کہ کل بھرپور انداز سے یوم سیاہ منائیں۔ مولانا محمد طیب قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے مظالم کو بین الااقوامی سطح پر اجاگر کیا جائے، ہندوستان میں بھی مسلمان سمیت دیگر اقلیتوں پر مظالم جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی ہندوستان کے معاملہ پر مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے، ہردیپ سنگھ قتل پر بھی عالمی ادارے خاموش ہیں۔
مولانا محمد طیب نے کہا کہ اسرائیل بے دردی سے فلسطین میں قتل عام کررہا ہے، یہ مسئلہ سیاست کی نذر نہ ہوجائے، جو معاملات کشمیر اور فلسطین میں چل رہے ہیں ان سے عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
مولانا محمد طیب قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کو سوچھنا ہوگا کہ وہ دنیا کو کس طرح چلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل خیبرپختونخوا کی تمام مساجد میں دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔
پریس کانفرنس میں بشت سرفراز ہمفری نے کہا کہ کشمیری عوام کو حق آزادی نہیں دیا گیا بلکہ انہیں کشمیر میں ہی مہاجر بنایا گیا ہے۔ بشت سرفراز ہمفری کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے ظلم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، ہندوستان حکومت ہوش کے ناخن لے۔ پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  8فروری کے عام انتخابات دھاندلی زدہ تھے ،میاں افتخار حسین