محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر ریلی کا انعقاد

ویب ڈیسک: کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئَے محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخوا اصغر علی نے کی۔ ان کے علاوہ ریلی میں ہدایت خان، عمران شاہ، محمد ولی، طلاء محمد،نسیم اللہ بھی موجود تھے۔
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خلیل،کاشف فدا،شاہد مراد اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کی مذمت اور اس اقدام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
سیکرٹری بہبود آبادی اصغر علی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، دنیا کی کوئی طاقت کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتی۔ اس موقع پر ریلی شرکاء نے شدید نعرہ بازی کی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد