کشمیر کی آزادی تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی، مولانا طیب قریشی

ویب ڈیسک: کشمیری عوام سے یکجہتی کیلئے چیف خطیب مولانا طیب قریشی کی قیادت میں ریلی تاریخی مسجد مہابت خان سے شروع ہو کر چوک یادگار پر اختتام پذر ہوئی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھی نعرے بازی کی۔
چیف خطیب مولانا طیب قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خون کے آخری قطرے تک کشمیر و فلسطین کے عوام کے ساتھ ہونگے، کشمیر پاکستان کاتھا، ہے اور رہے گا۔ مولانا طیب قریشی نے کہا کہ کشمیر پر دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ فلسطینی سفیر کے ساتھ ملاقات اور یکجہتی کے اظہار پر آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
مولانا طیب قریشی کا ریلی سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ہندوستان جب تک کشمیر چھوڑ نہیں دیتا اس وقت تک چین سے نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ہندوستان کے ساتھ کوئی تجارت نہیں ہوسکتی۔

مزید پڑھیں:  حج آپریشن 9مئی تا 9جون جاری رہے گا،شیڈول جاری