اقوام متحدہ کشمیر کا مسئلہ حل کرے، گورنر خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم کہتے ہیں اقوام متحدہ سے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ دیکھے اور حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ اور اخلاقی اور سفارتی تعاون کشمیری عوام کے ساتھ کرینگے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ کشمیر کا دن منانے کے لیے آئے ہے، آج کا دن سیاہ ترین دن ہے کیونکہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فوج نے کشمیر پر حملہ کیا تھا جبکہ آزاد کشمیر کو ہم نے محفوظ رکھا ہے اور انشا اللہ مقبوضہ کشمیر بھی جلد آزاد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں