ٹویٹر کا ایکس تک کے سفر کو ایک سال مکمل

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کا ایکس بننے تک کے سفر کو ایک سال مکمل ہو گیا۔
ایلون مسک نے ٹویٹر سے ایکس بننے کے بارے میں کہا کہ ایک سال مکمل ہو چکا لیکن اب بھی ایکس کو مختلف مسائل کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک سال پہلے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر سے اپنے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔
سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے 27 اکتوبر 2022 کو 44 بلین ڈالر کا معاہدہ کر کے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی تھی۔
اب اس کی خریداری کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد اسے یکسر نیا رخ ملا۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ایکس پر نئے فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کیلئے سرحدی کراسنگ کو کھولنا ہو گا، امدادی ٹرک تیار کھڑے ہیں، جان کربی