موسمی بیماریوں میں اضافہ ‘ ہر گھر میں دو یا تین افراد متاثر

ویب ڈیسک: موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کے باعث سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور مختلف اضلاع بشمول پشاور میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ نزلہ ، زکام ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں موجودہ وقت میں نجی کلینکس اور سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ میڈیکل سٹورز پر سب سے زیادہ مریض موسمی بیماریوں کے علاج اور دوائیاں لینے کیلئے آ رہے ہیں
ان بیمار افراد میں ہر عمر کے لوگ شامل ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ بعض موسمی بیماریوں نے مختلف اضلاع میں وبائی صورتحال اختیار کی ہے اور بعض علاقوں میں تو گھروں پر دو سے زائد افراد بیمار ہوئے ہیں پشاور میں بھی گذشتہ دو ہفتوں سے ہسپتالوں میں نزلہ، زکام، بخار اور کھانسی کے مریض رپورٹ کئے جارہے ہیں اور پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں کے علاوہ گلی محلوں کے میڈیکل سٹورز اور ڈسپنسرز کے پاس بھی لوگوں کی بھیڑ ہے اور اس میں آئے روز مزید اضافہ ہورہا ہے
ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں موسمیاتی بیماریوں میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جمع کرنے اور ہسپتالوں میں ابتدائی علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں