انضمام الحق چیف سلیکٹر پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس اور پے در پے شکستوں پر اٹھنے والے سوالات کی وجہ سے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔
انضمام الحق کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے میں ایک سائیڈ پر ہو جاؤں لیکن پی سی بی کی انکوائری کیلئے میں دستیاب ہوں۔ خود پر ہونے والی تنقید کے بعد ان کا کہنا تھا کہ بغیر تحقیق کے باتیں کرنے والے ثبوت دیں، پی سی بی سے میں نے خود تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔
انہوں نے پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کے تعلق کو مسترد کر کے تمام الزامات من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بہت تکلیف پہنچی ہے۔
تحقیقات بارے ان کا کہنا تھا کہ تمام چیزیں کلیئرہونے کے بعد پی سی بی کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا، مجھے لگا کہ میرے خلاف انکوائری ہورہی ہے تو مجھے عہدے سے الگ ہوجانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ، اسٹیبلشمنٹ، اور پارلیمنٹ میں کھینچا تانی ہے،عشرت العباد