حماس کا آئندہ چند روز میں مزید یرغمال غیرملکیوں کو رہا کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک: حماس نے آئندہ چند روز میں مزید یرغمال غیر ملکیوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حماس ترجمان ابو عبیدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں چند غیر ملکیوں کو رہا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل سے 3 محاذوں پر جنگ جاری ہے، یہ تو ابھی صرف شروعات ہے، ہمیں ابھی بہت کچھ کرنا ہے، غزہ کو دشمن کا قبرستان بنا دیں گے۔
حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا، اسرائیل کی 22 فوجی گاڑیاں بھی تباہ کیں۔ ہمارے جنگجوؤں نے اسرائیل کے ٹینکوں اور گاڑیوں کو مختلف اینٹی آرمر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دشمن کے اہداف پر حملہ کرنے کیلئے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی استعمال کیے۔
انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ جنگ میں اسرائیل گھٹنے ٹیکے گا، نیتن یاہو کو اپنے قیدیوں کو چھڑوانے کیلئے 20 سال درکار ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسلام کے مارگلہ پہاڑوں پر لگی آگ ہوا کے ساتھ شدت اختیار کر گئی