صیہونیوں کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، 100 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: حماس اسرائیل جنگ میں ہر لمحے تیزی آتی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 150 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے جبالیہ کیمپ پر 6 بم گرائے جس سے پناہ گزین کیمپ ملیا میٹ ہو گیا اور اس سے 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں.
یاد رہے کہ اس شدید حملے میں مزید شہادتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب