پشاور، حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاون، 2 گرفتار

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی جانب سے اہم کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئَے گئے۔
چھاپے کے دوران ملزمان سے بھاری رقوم بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان گرفتار ہونے والے ملزمان میں حبیب اللہ اور محمد اجمل شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے۔ ملزمان سے 1 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل