ای سی سی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کرینگے،ایجنڈا کے مطابق 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا،
کیپیسٹی چارج کم کرنے کے لیے سنتھیٹک فنانسنگ کا فیصلہ کیا جائیگا،ایل پی جی پر پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح متعین کی جائیگی.

پاکستان میں سمارٹ فون تیار کرنے کی اجازت دینے کی وزارت آئی ٹی کی سمری پر غور ہوگا،سرمایہ کاری بورڈ کو سپیشل اکنامک زون کے لیے نظر ثانی شدہ پیکیج دینے پر غور کیا جائیگا،ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی جائیگی،کیپٹل آؤٹ لے آن سول ورکس 2019-20 کی منظوری دی جائیگی،وزارت ہاؤسنگ کو تنخواہوں اور مینٹننس کی رقم کی منظوری دی جائیگی،وزارت صنعت و پیداوار کے ضمن میں 13 نومبر 2019 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائیگی،غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے 2020 کے پیکیج کی منظوری دی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی