54ہزار بچوں کی واپسی سے محکمہ صحت پراضافی بوجھ میں کمی

ویب ڈیسک: افغان خاندانوں کی رضا کا رانہ واپسی میں 54ہزار سے زائد بچوں کی وطن واپسی کے بعد پولیو اور حفاظتی ٹیکوں کیلئے مقررہ ٹارگٹ بھی کم ہو جائے گا جبکہ انکاری والدین کی تعداد بھی کم ہوجائے گی کیونکہ افغانستان وطن واپس جانے والے خاندانوں میں پولیو کے قطروں سے انکاری والدین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل بتائی گئی ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اب تک افغانستان وطن واپس جانے والوں میں 54ہزار افغان بچے بھی شامل ہیں افغان بچوں کی وطن واپسی کے ساتھ پولیو اور ای پی آئی پروگرام کیلئے ٹارگٹ میں بھی تقریبا54ہزار تک کمی آئے گی جبکہ اس کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پر بھی ویکسین کا اضافی مالی بوجھ ختم ہونے کی توقع ہے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ بچوں کی تعداد کے لحاظ سے آئندہ کے پولیو مہم کیلئے نیا ٹارگٹ سیٹ کردیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے ،محمود اچکزئی