دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپاک فوج کےساتھ کھڑے ہیں،عارف علوی

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ایئر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشکیک میں پاکستانی طلبہ بدستور محصور،واپسی یقینی بنانے کی اپیل