سابق وفاقی وزیر فواد چودھری اسلام آباد سے گرفتار، اہلیہ کی تصدیق

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر کو گرفتارکر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حبا چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کو سادہ لباس میں ملبوس افراد اور پولیس نے گرفتار کیا، ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ کیوں گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی دفعہ 144 کی خلاف وزری کے کیس میں 13 نومبر تک ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان سے 140پاکستانیوں کولاہور پہنچا دیا گیا