پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا، ذرائع کے مطابق سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت پولیس آفیسر نے کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انہیں جوڈیشل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ بتایا جائے پولیس چاہتی کیا ہے؟ جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس کہتی ہے جوڈیشل کیا جائے۔ شعیب شاہین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس کو کیا جلدی ہے، کسی کے مقدمے میں گرفتار کرنے کا اختیار اسلام آباد پولیس کو کس نے دیا، اسد قیصر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
دوران سماعت شعیب شاہین نے کہا کہ اینٹی کرپشن نے اسلام آباد پولیس سے مدد مانگی ہوتی تو الگ بات تھی جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچھ دن کا وقت دے دیتے ہیں ملزم کی منتقلی میں کچھ وقت بھی درکار ہوتا ہے.
عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل کرنے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، عدالت نے اسد قیصر کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اسلام آبادپولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا کہ اسد قیصر کےحوالے سے ایک ہفتے کے اندر اینٹی کرپشن کے پی پولیس قانونی کارروائی مکمل کرے جس کے بعد پولیس اسد قیصر کو لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہوگئی۔یاد رہے گزشتہ روز سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس، ہمیں ججز سے انصاف کی امید ہے، بیرسٹر گوہر