نیپال زلزلہ ، متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کر دیا ، پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہماری ہمدردیاں نیپال میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا جس کا ہمیں شدید افسوس ہے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ