ویب ڈیسک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے نیپال میں گزشتہ رات آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جانی و مالی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم اس المناک وقت میں نیپال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری دعائیں اس آفت سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔
نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے۔
