نیتن یاہوکاجنگ بندی سے انکار،شہداء کی تعداد10ہزار

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے عالمی برادری کے مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی سے انکار کر دیا ہے۔ غزہ میں مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیلی فوج کے حملے 30 ویں روز بھی جاری ہیں، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہدا کی تعداد 9 ہزار 770 ہوگئی ہے۔ ف
لسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے شہدا میں 4 ہزار 800 بچے شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 26 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ اسرائیلی پائلٹوں سے خطاب میں نیتن یاہو کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی مطالبات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بندی نہیں ہوگی، اپنے دوستوں، دشمنوں دونوں کو بتا رہے ہیں، انہیں شکست دینے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات، سکول کے بچوں کو لے جانے والے رکشہ کو حادثہ، 4 بچیاں زخمی