پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات ختم کر کے رہے گی، آصف زرداری

ویب ڈیسک: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں فتح پر عوام سے اظہار تشکر اور پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی نے بھی جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر ثابت کر دیا کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کر دے، 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا، عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں، پیپلز پارٹی عوام کی مشکلات ختم کرے گی۔
سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے سندھ نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر شکست دے دی، عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اب انشاء اللہ 8 فروری کو بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی جیت نوشتہ دیوار ہے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی