ضم اضلاع سے سینکڑوں پولیس اہلکار دیگر فورسز میں شامل

ویب ڈیسک: ضم اضلاع کے پولیس میں سینکڑوں اہلکاروں کو انسداد دہشتگردی اور انٹیلی جنس اپریشن کےلئے مختص کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قبائیلی اضلاع میں 400 اہلکاروں کو سی ٹی ڈی، ایف ار پی اور ایلیٹ فورس میں ٹرانفسر کر دیا گیا، ٹرانسفر ہونے والے اہلکاروں میں انسپکٹر رینک سے لے کر سپاہی تک اہکار شامل ہیں۔
محکمہ پولیس کے اعلامیہ کے مطابق فیصلے سے پولیس اہلکاروں کی نہ صرف تنخواہ اور مراعات میں اضافہ ہوگا بلکہ دہشتگردی کے خلاف موثر کاروائیاں اور اپریشنز میں بھِ کامیابیاں ملیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کا انٹیلی جنس ذریعہ بہت زیادہ ہوتا ہے، ان اہلکاروں کو فیلڈ سمیت انٹیلی جنس ونگ میں تعنات کیا جائے گا۔ حالیہ اقدام پولیس سربراہ نے صوبائی حکومت کے فیصلے پر اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر چلنے پر اتفاق