ملک بچانے کیلئے نواز شریف اور آصف زرداری کا ایکا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے درمیان مل کر ملک بچانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ باتیں دونوں سربراہان نے ٹیلی فونک رابطہ میں کیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر آصف زرداری نے وطن واپسی پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو مبارک باد دی اور اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ریاست کو مل کر بچانے کیلئے کردار ادا کرنے اور معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اہم فیصلے کرنے پر اتفاق کیا۔
مسلم لیگ نون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  مغوی شاعر احمد فرہاد کی خاندان سے ملاقات کرا دی گئی