ہندوستان کو فیٹف کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا امکان

فیٹف کی سماعت کے دوران بھارتی جرائم کی لمبی فہرست منظر عام پر آ گئی، تفتیش کیلئے ٹیم روانہ کر دی گئی۔
ویب ڈیسک: بھارت میں پرتشدد انتہاء پسند تنظیموں نے منظم نیٹ ورکس کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے جس کا پردہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے آشکار کر دیا گیا۔ فیٹف کی سماعت کے دوران ہندوستان کے جرائم کی لمبی فہرست بھی منظر عام پر آگئی۔
فیٹف نے ہندوستان میں غیر قانونی اور غیر انسانی کارروائیوں کی مکمل تفتیش کے لیے ٹیم بھیج دی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کو جلد ہی فیٹف کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کردیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار وسیع پیمانے پر دہشتگرد تنظیموں کو مالی تعاون فراہم کررہا ہے، دنیا بھر میں دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ہندوستان کا ملوث ہونا ثابت ہوچکا ہے۔
فیٹف ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ مودی سرکار کی زیر نگرانی آر ایس ایس دنیا بھر میں دہشتگردی اور انتشار پھیلا رہی ہے، اس سلسلے میں مالی تعاون فراہم کرنے کے لیے رقم غیر قانونی کاروبار سے حاصل کرتی ہے۔
فیٹف کی رپورت کے مطابق ہندوستان کا شہر ممبئی جوئے کا سب سے بڑا اڈا بن چکا ہے، منی لانڈرنگ، سمگلنگ، منشیات فروشی، ہیومن ٹریفکنگ اور انفارمل اکنامک اکاؤنٹس میں بھارت سرفہرست ہے۔ انفارمل اکاؤنٹس ہندوستان کی جی ڈی پی میں 43 فیصد حصے کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ سونے کی اسمگلنگ میں بھی ہندوستان سب پر بازی لے گیا۔ فرانس میں بھارتی گروہ کو منی لانڈرنگ کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور بھارتی نیٹ ورک سے 10 ملین یوروز برآمد کئے گئے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہک بھارت کو فیٹف کے تمام سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی مجرمانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں کی تفصیلی تفتیش اور باز پرسی دنیا میں امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ تیاری، تنخواہوں میں‌اضافہ سمیت پنشن سسٹم میں تبدیلیاں متوقع