اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالا امریکی بحری جہاز مظاہرین نے روک لیا

ویب ڈیسک: امریکی مرکزی شہر واشنگٹن میں ٹاکوما کی بندرگاہ پر نکالی جانے والی ریلی کے مظاہرین نے اسرائیل کیلئے ہتھیار لے جانیوالے بحری جہاز کو روک لیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹاکوما ریلی میں مظاہرین نے کہا کہ ہم اب جنگ بندی چاہتے ہیں اور اب عوام کا قتل عام بند ہوقنا چاہئے۔
عرب ریسورس اینڈ آرگنائزنگ سینٹر کی ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک خُفیہ ذریعہ نے اے آر او سی کو اطلاع دی کہ جہاز کو ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے ساتھ اسرائیل بھیجا جائے گا جو کہ غزہ میں اپنی فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے لکھا کہ آپریشنل سیکیورٹی کی وجہ سے امریکی محکمہ دفاع مزید نقل و حرکت کی تفصیلات یا ان جہازوں پر سوار کارگو کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کرتا۔
ٹاکوما کی بندرگاہ پر مظاہرین نے مارچ کیا اور فلسطین کی حمایت میں نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے”فلسطین کو آزاد کرو“ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بندرگاہ کے اطراف میں ٹریفک کو روکنے کے لیے سائیکلوں اور کاروں کا استعمال کیا۔

مزید پڑھیں:  آئی سی سی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم بدستور نمبر ون، ٹی 20 میں چوتھی پوزیشن