ہم مداخلت نہیں پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

ویب ڈیسک: افغانستان کی عبوری حکومت نے نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کسی کو افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان میں بے امنی پھیلانے والوں میں غیر قانونی تارکین وطن کا ہاتھ ہے، دہشتگردوں نے پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔ دہشت گرد افغانستان کی سر زمین استعمال کرتے ہیں۔
وزیر اعظم کاکڑ کے بیان پرترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا کسی کے خلاف اقدامات نہیں چاہتے۔
ترجمان افغان حکومت نے کہا کہ ہم اپنے ملک کی طرح پاکستان میں بھی امن کے خواہاں ہیں، امارت اسلامیہ کسی کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنےکی اجازت نہیں دیتی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر قیام امن امارت اسلامیہ کی ذمہ داری نہیں، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اسلحہ محفوظ ہے، کسی غیر ذمہ دار کے ہاتھ نہیں لگا اور اسلحےکی سمگلنگ بھی ممنوع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان برادر، پڑوسی کی طرح پاکستان سے اچھے تعلقات چا ہتا ہے، پاکستان کو بھی افغان حکومت کی حسن نیت کا ادراک کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  گندم خریداری نہ کرنے پر جماعت اسلامی کا وفاق اور پنجاب حکومت کو الٹی میٹم