فلسطین اسرائیل جنگ، یورپی کمیشن منافقت کر رہا ہے، ائیون بیلارے

ویب ڈیسک: سپین کی وزیر برائے سماجی حقوق آئیون بیلارے نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے حملے کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
ہسپانوی وزیر کے مطابق اسرائیل، فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے، یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرنے والے اسرائیل کی غزہ پر بمباری اور ہلاکتوں پر گونگے بہرے ہوگئے۔
سپین کی وزیر آئیون بیلارے نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں ہزاروں بچوں کی موت پر غمزدہ مائیں شدت سے چیخ چیخ کر اپنے بچوں کے قتل کی گواہی دے رہی ہیں لیکن اب بھی بہت سارے ممالک اور رہنماء خاموش ہیں۔
آئیون بیلارے نے مزید کہا کہ عالمی تنظیمیں، کمیشنز اور یونینز جو غزہ کے معاملے میں بہت کچھ کر سکتے ہیں نے چپ سادھے رکھی ہے، یورپی کمیشن بھی منافقت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چترال میں تین روزہ قاقلشت فیسٹیول کا آغاز