ورلڈ کپ 2023ء، انگلینڈ کا پاکستان کو کامیابی کیلئِے 338 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 44 ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل، سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے دونوں تیموں کو یہ میچ جیتنا ہوگا اس حوالے سے یہ میچ دو آر ڈائی کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔ ورلڈکپ کے 44 ویں میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دیدیا۔ پاکستان کو اگر سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے یہ ہدف 7 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ایڈن گارڈنز کلکتہ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رن بنائے۔ ڈیوڈ ملان 31 رنز، جونی بیئراسٹو 59 رنز، بین سٹوکس 84 رنز جبکہ جوروٹ 60 رنز کی اننگز کھِیل سکے۔
پاکستان کی جانب سے حارث اور وسیم نے3، 3 جبکہ شاہین آفریدی نے 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف