ورلڈ کپ 2023ء، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے 43ویں میچ میں کینگروز نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پونے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگال ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان 306 رنز بنائے جس میں توحید 74 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔
جواب میں آسٹریلین اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز اپنا کر ٹیم کو رن ریٹ کے حساب سے برتری دلا دی۔ ہیڈ 10 جبکہ وارنر 53 رنز بنا سکے۔ ان کے بعد مچل مارش اور سٹیون سمتھ نے کریز سمبھالی اور مزید نقصان نہِیں ہونے دیا۔
مچل مارش نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 177 رنز بنا کر ٹیم کو وننگ ٹریک پر لا کھڑا کر دیا جبکہ سٹیو سمتھ نے بھی 63 رنز بنا کر بیٹ کیری کیا۔
یوں 306 رنز کا ہدف کینگروز نے دو وکٹوں کےنقصان پر پورا کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے.
آسٹریلوی ٹیم ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے 8 میچز میں 6 میں فتح سمیٹ چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش اپنے 8 میچز میں سے صرف 2 میں کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام