ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم میں آپریشن کلین اپ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: آئِی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں گرین شرٹس کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر پی سی بی کی جانب سے ٹیم کا پوسٹ مارٹم کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی میں اس ہفتے اہم مشاورتی میٹنگز کا آغاز ہو گا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف سابق کپتانوں اور سابق کرکٹرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سے فیڈ بیک لیا جائے گا اور عمر گل، اظہر علی، سعید اجمل، مشتاق احمد، عاقب جاوید، محسن حسن خان سے بھی مشاورت ہو گی۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے قبل کوچنگ کے لیے سابق آسٹریلوی کرکٹر جسٹن لینگر کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج