میرعلی، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 جوان شہید، 1 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے ضلع میرعلی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اس دوران کراس فائرنگ میں 1 دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ اس فائرنگ تبادلے میں 2 جوان وطن پرقربان ہو گئے۔ پاک فوج ک شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جھڑپ میں شہید ہونے والے دونوں سپاہی تھے، سپاہی عبداللہ جن کا تعلق مردان جبکہ سپاہی محمد سہیل کا تعلق تھرپارکر سے ہے۔
آئِی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاہ خرچیاں کم ،مزدور کی تنخواہ بڑھانے کی کوشش کریں گے :وزیراعظم