توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال

ویب ڈیسک: توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحال جبکہ 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین کے 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل اور توشہ خانہ نیب کیسز میں ضمانت کی درخواستیں احتساب عدالت میں بحال کرنے کی پٹیشن پر فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  یوکرین جنگ :امریکہ کا روس پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام