کوہلی کےہاتھوں ٹنڈولکر کا زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ پاش پاش

ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے خلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے پہلے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے ہم وطن کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
کوہلی کی ون ڈے انٹرنیشنل سنچریوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ انہوں نے یہ سنگ میل 291 ویں ون ڈےانٹرنیشنل میں عبور کیا۔
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے 463 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 49 سنچریاں سکور کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ہمارا تعلیمی نظام موجودہ حالات کے تقاضوں کے مطابق نہیں، سرفراز بگٹی