صومالیہ میں اونچے درجے کا سیلاب، 50 افراد ہلاک،لاکھوں بے گھر

ویب ڈیسک: صومالیہ میں اونچے درجے کے سیلاب سے 50 افراد ہلاک جبکہ 7 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لگاتار شدید بارشوں سے پہلے سے مسائل میں گھرے ملک کی حالت زار مزید ابتر ہونے کی توقع ہے۔ ہارن آف افریقہ ریجن طوفانی بارشوں اور سیلاب کی لپیت میں آ چکا ہے۔
حالیہ شدید بارشوں سے علاقے میں اونچے درجے کا ہے جس سے اب تک 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ ان شدید بارشوں کے باعث صومالیہ میں کئی پل تباہ کر دیے اور اس سے کئی رہائشی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔
صومالی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر محمد معلم نے اس شدید طوفانی صورتحال کو آفت کا نام لیتے ہوئَے کہا کہ اس سیلاب میں 50 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 24 نومبر تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہ سیلاب باعث بن سکتی ہیں۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کے زیلی ادارے او سی ایچ اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صومالیہ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد ایک ہفتے میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 1اعشاریہ 7 ملین افراد اس آفت سے متاثر ہوئے ہیں۔
او سی ایچ اے کے مطابق سڑکوں، پلوں اور ہوائی اڈوں کو بھی اس سے نقصان پہنچا ہے۔ اس آمدورفت کے سسٹم کے متاثر ہونے سے لوگوں کی نقل و حرکت اور رسد متاثر ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیلاب کی وجہ سے کینیا، صومالیہ اور ایتھوپیا میں 16 بچوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک اور ایک اندازے کے مطابق 7 لاکھ کے قریب لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے اور انہوں نے فوری عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری، تفصیلات طلب