ایران سے غیر قانونی مقیم افغانیوں کا انخلاء،سرحدی گزرگاہیں بند

ویب ڈیسک: دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ایران نے بھی افغانیوں کے انخلاء کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ایرانی حکام نے سرحدی گزرگاہوں کو بھی بند کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران سے بھی غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے اور اگست سے اب تک ساڑھے 4 لاکھ افغان باشندوں کو ان کے ملک واپس بھیجا جاچکا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران نے دہشتگردی میں افغانیوں کے ملوث ہونے پر انہیں ملک بدرکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سرحدی گزرگاہوں کو بند کر دیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران افغان سرحد منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔
واضح رہے کہ 2021ء میں ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے بھاگ کر ایران میں مقیم ہو گئے تھے، افغان باشندے نہ صرف پاکستان بلکہ ایران میں بھی کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
اس لئے اب ایران کی جانب سے بھی غیر قانونی مقیم افغانیوں کے انخلاء کا اقدام اٹھایاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا