انسٹاگرام کی جانب سے نیا فیچر متعارف

کیلیفورنیا: فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین ریلز کو براہ راست ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
میٹا کی ذیلی ایپ میں اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو پبلک اکاؤنٹ سے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے کسی ثالث فریق ایپ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس اپ ڈیٹ سے قبل صارف ریلز کو بعد میں دیکھنے کے لیے ڈیوائس میں محض محفوظ کر سکتے تھے۔
اپنے براڈکاسٹ چینل پر صارفین مطلع کرتے ہوئے انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری کا کہناتھا کہ اب دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی پبلک ریلز کو براہ راست اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔
ایڈم موسیری نے اس بات کی تصدیق کی کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ہر ریل میں ریل بنانے والے کا انسٹاگرام ہینڈل ظاہر ہوگا، بالکل اس طرح جیسے ٹک ٹاک مین ہوتا ہے۔
واضح رہے چند ماہ قبل کمپنی کی جانب سے یہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب فیچر کو عالمی سطح پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری