چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک اور فرد جرم لگنے کا امکان

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماوں پر فرد جرم لگنے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہونے جا رہی ہے جس میں سابق وزیر اعظم پر فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی سماعت میں پیش نہ ہو سکے تھے جبکہ فواد چوہدری کا ٹرائل بھی اسی وجہ سے نہ ہو سکا۔
ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی پیشی سے غیر حاضر رہے۔ یاد رہے کہ سابق وفاقی وزراء کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر دو رہنماوں اسد عمر اور فواد چودھری پر بھی فرد جرم لگنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری