یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت میں کمی سے فی بیرل قیمت 82.82 ڈالر ہو گئی ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔
قیمتوں کے حوالے سے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر حتمی فیصلہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کریں گے، ان کی منظوری کے بعد ہی نئی قیمتوں پر عملدرآمد ہوگا۔

مزید پڑھیں:  محکمہ خوراک کا ایکشن، سینکڑوں مردہ مرغیاں برآمد، سپلائر پابند سلاسل