حکومت کی فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی منظور ی

ویب ڈیسک: خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامئے کے مطابق نگراں حکومت نے پندرہ دن کے لئے ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کی منظوری دی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لیٹر ہوگئی، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدول کا اعلان کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کارروائی سے متعلق حکمت عملی تیار